اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رضوان المحیا نے المسیرہ ٹی وی چینل سے گفتگو میں یمن پر سعودی جارحیت کے بارے میں کہا ہے کہ اس وقت یمن کے اندر و باہر موجود علما کی بھاری ذمہ داری ہے کہ کہ وہ، سعودی عرب کی جارحیت کی مذمت کریں۔ انھوں نے کہا کہ یمن پر حملے، یمنی قوم کے ہر فرد پر جارحیت کے مترادف ہیں اور سعودی حکومت، یمنی قوم پر تسلط جمانے کی کوشش کررہی ہے۔ رضوان المحیا نے کہا کہ علما نے نماز جمعہ کے خطبوں میں اعلان کیا ہے کہ مادر وطن کی حفاظت کرنا سب مسلمانوں کیلئے ضروری اور جہاد کے مترادف ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب، یمن میں فرقہ وارانہ فسادات اور تفرقہ پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے تاکہ یمنی قوم کا شیرازہ بکھر جائے، حالانکہ یمن میں کبھی فرقہ وارانہ فساد کا مشاہدہ نہیں کیا گیا ہے اور زیدیہ، شافعی، صوفیہ اور دیگر مذاہب کے پیروکار، امن و امان کے ساتھ اور ایک دوسرے کے شانہ بشانہ زندگی بسر کررہے ہیں۔ انھوں نے یمن پر سعودی جارحیت کو سعودی عرب اور امریکہ کا کی مشترکہ ساش قراردیا۔ رضوان المحیا نے ان تمام علماء سے، جو اپنے وطن سے محبت رکھتے ہیں، اپیل کی ہے کہ وہ، اس ملک کو بے نقاب کریں جو یمنی قوم کو جھکنے پر مجبور کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب ہماری کتابوں تک میں دخل دے رہا ہے اور اس نے یمن میں تکفیری انتہا پسندی کو فروغ دینے کی بھرپور کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے یمن میں جاسوسی کا جال بچھایا اور یمنی عوام کے قتل عام کا بازار گرم کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲